فهرس الكتاب

الصفحة 1301 من 6343

یہاں اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: { وَلَوْ أَنَّهُمْ رَضُوا مَا آتَاهُمُ اللَّـهُ وَرَسُولُهُ } " اگر وہ راضی ہوتے اس پر جو دیا ان کو اللہ نے اور اس کے رسول نے" یعنی انہیں کم یا زیادہ جو کچھ بھی دیا ہے { وَقَالُوا حَسْبُنَا اللَّـهُ } " اور کہتے کہ اللہ ہمیں کافی ہے" اور اس نے جو کچھ ہماری قسمت میں رکھا ہے ہم اس پر راضی ہیں۔ انہیں چاہئے کہ وہ یہ کہہ کر اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان کی امید رکھیں { سَيُؤْتِينَا اللَّـهُ مِن فَضْلِهِ وَرَسُولُهُ إِنَّا إِلَى اللَّـهِ رَاغِبُونَ } " وہ اللہ دے گا ہم کو اپنے فضل سے اور اس کا رسول، بے شک ہم تو اللہ ہی کی طرف رغبت رکھتے ہیں۔" یعنی اپنی منفعتوں کے حصول اور نقصانات سے بچنے کے لئے نہایت عاجزی سے اس سے دعا کرتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت