{ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا} " پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کردیا اور ان پر بارش برسائی۔'' یعنی ہم نے ان پر کھنگر کے پتھر برسائے {فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنذَرِينَ} " پس جو بارش ان ڈرائے گئے لوگوں پر برسائی گئی، بہت بری تھی۔" اللہ تعالیٰ نے ان کے آخری متنفس تک کو ہلاک کردیا۔