فهرس الكتاب

الصفحة 5899 من 6343

{ذِیْ قُوَّۃٍ} اللہ تعالیٰ نے اسے جو حکم دیا ، اس کی تعمیل کی قوت اور طاقت رکھنے والا ہے۔ یہ جبرائیل علیہ السلام کی قوت تھی انہوں نے حضرت لوط علیہ السلام کی قوم کی بستیوں کو ان پر الٹ کر ان کو ہلاک کر دیا ۔ { عِنْدَ ذِی الْعَرْشِ} " عرش والے کے پاس۔" یعنی جبرائیل علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے ہاں بہت مقرب ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں ان کی خاص اور بلند وقدر ومنزلت ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے ان کو مختص کیا ہے { مَکِیْنٍ} یعنی تمام ملائکہ سے بڑھ کر ان کی قدرومنزلت ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت