فهرس الكتاب

الصفحة 2063 من 6343

{وَمَنْ أَرَادَ الْآخِرَةَ } ''جو آخرت چاہتا ہے'' اس پر راضی ہے اور اسے دنیا کے مال و متاع پر ترجیح دیتا ہے۔ {وَسَعَىٰ لَهَا سَعْيَهَا} ''اور اس کے لیے اتنی کوشش کرتا ہے جتنی اسے لائق ہے۔'' یعنی جس کی طرف تمام کتب سماوی اور آثار نبوت نے دعوت دی ہے اور امکان بھر اس کے لئے جدوجہد کرتا ہے۔ {وَهُوَ مُؤْمِنٌ} ''اور وہ مومن بھی ہے۔'' یعنی وہ اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں، اس کے رسولوں اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے۔ {فَأُولَـٰئِكَ كَانَ سَعْيُهُم مَّشْكُورًا} ''پس یہی وہ لوگ ہیں جن کی کوشش مقبول ہے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت