یعنی کفار کو نہایت صراحت کے ساتھ ،آگاہ کرتے ہوئے کہہ دیجئے: {لَآ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَ} "جن کو تم پوجتے ہو ، میں ان کو نہیں پوجتا۔ " یعنی آپ کفار کے ان خود ساختہ معبودوں سے براءت کا اظہار کریں جن کی وہ اللہ تعالیٰ کے سوا ظاہر اور باطن میں عبادت کرتے تھے۔