فهرس الكتاب

الصفحة 4616 من 6343

{ قَالُوا لِلَّذِينَ كَرِهُوا مَا نَزَّلَ اللّٰـهُ } " انہوں نے ان لوگوں سے کہا جنہوں نے اللہ کی نازل کردہ وحی کو برا سمجھا'' جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عداوت رکھتے ہیں۔ { سَنُطِيعُكُمْ فِي بَعْضِ الْأَمْرِ } " ہم بعض کاموں میں تمہاری اطاعت کریں گے۔" یعنی جو ان کی خواہشات نفس کے موافق ہیں پس اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کی گمراہی کی پاداش میں اور ان کے ایسے رویے پر قائم رہنے، جو انہیں ابدی بدبختی اور سرمدی عذاب کی طرف لے جاتا ہے، کے سبب ان کو سزا دی۔ { وَاللّٰـهُ يَعْلَمُ إِسْرَارَهُمْ } " اور اللہ ان کے راز جانتا ہے۔" اسی بنا پر اللہ تعالیٰ نے ان کی فضیحت کی اور اسے اپنے مومن بندوں کے سامنے بیان کیا، تاکہ وہ فریب میں مبتلا نہ رہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت