وہ معمولی سے شکر کو قبول کرلیتا ہے باوجود اس بات کے کہ اس کے انعامات بہت زیادہ ہیں اور جیسے اس کی رحمت بے پایاں، اس کا جود و کرم لا محدود اور اس کی مغفرت تمام بندوں کو شامل ہے، ایسے ہی اس کا علم ان سب کو محیط ہے۔ {يَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعْلِنُونَ} " وہ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو تم ظاہر کرتے ہو۔"