فهرس الكتاب

الصفحة 970 من 6343

اللہ تبارک و تعالیٰ معاش و مسکن کا ذکر کرتے ہوئے اپنے بندوں پر احسان جتلاتا ہے {وَلَقَدْ مَكَّنَّاكُمْ فِي الْأَرْضِ} " اور ہم نے تمہیں زمین میں ٹھکانا مہیا کیا" جس سے تم زمین میں گھر بناتے ہو، کھیتی باڑی کرتے ہو اور بعض دیگر وجوہ سے اس سے استفادہ کرتے ہو {وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ} " اور مقرر کردیں ہم نے اس میں تمہارے لئے روزیاں" تمام معاش کا دار و مدار ان چیزوں پر ہے جو درختوں، نباتات، معدنیات، مختلف قسم کی صنعتوں اور تجارت سے ہوتی ہیں۔ وہی ہے جس نے تمہیں یہ تمام چیزیں مہیا کیں اور مختلف اسباب کو تمہارے لئے مسخر کیا {قَلِيلًا مَّا تَشْكُرُونَ } " (مگر) تم کم ہی شکر کرتے ہو۔" یعنی تم اللہ تعالیٰ کا بہت ہی کم شکر ادا کرتے ہو، جس نے انواع و اقسام کی نعمتوں سے تمہیں نوازا اور مختلف مصائب کو تم سے دور کیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت