فهرس الكتاب

الصفحة 5747 من 6343

پس جب انہوں نے اس قرآن کریم کو جھٹلادیا جو علی الاطلاق صدق ویقین کے بلند ترین مرتبے پر ہے {فَبِاَیِّ حَدِیْثٍ بَعْدَہٗ یُؤْمِنُوْنَ} " تو اس کے بعد وہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟ " کیا وہ باطل پر ایمان لائیں گے جو اپنے نام کی مانند ہےجس پر کوئی دلیل تو کجا، کوئی شبہ بھی قائم نہیں ہوتا؟ یا وہ کسی مشرک، کذاب اور کھلے بہتان طراز کے کلام پر ایما لائیں گے؟ پس نور مبین کے بعد گھٹا ٹوپ اندھیروں کے سوا کچھ نہیں رہتا، صدق کے بعد ، جس پر قطعی دلائل و براہین قائم ہوں ، صریح بہتان اور کھلے جھوٹ کے سوا کچھ باقی نہیں بچتا جو صرف اسی شخص کے لائق ہے جس سے یہ مناسبت رکھتا ہے۔ ہلاک ہے ان کے لیے ، وہ کتنے اندھے ہوگئے ہیں ! اور برا ہو ان کا، کس قدر خسارے اور بدبختی کا شکار ہوگئے ہیں! ہم اللہ تعالیٰ سے عفو اور عافیت کا سوال کرتے ہیں ! وہ جواد اور صاحب کرم ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت