فهرس الكتاب

الصفحة 3144 من 6343

{قَالَ} شعیب علیہ السلام نے کہا: { رَبِّي أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ} " تم جو کام کرتے ہو، میرا رب اس سے خوف واقف ہے۔" یعنی میرا رب نزول عذاب اور وقوع معجزات کے بارے میں جانتا ہے۔ میں وہ ہستی نہیں جو اپنی طرف سے تمہیں یہ معجزات دکھاؤں یا تم پر کوئی عذاب نازل کروں مجھ پر اس کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں کہ میں تمہیں اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچا دوں اور تمہاری خیر خواہی کروں۔ سو میں نے اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچا دیا۔ معجزات کو میرا رب لے کر آتا ہے جو تمہارے اعمال و احوال سے واقف ہے جو تمہارا حساب لے گا اور تمہیں تمہارے اعمال کی جزا دے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت