" {فَلَمَّا جَاءَ أَمْرُنَا } " تو جب ہمارا حکم آیا" یعنی جب ان پر نزول عذاب کا وقت آ پہنچا {جَعَلْنَا } " کردیا ہم نے" ان کی بستیوں کو {عَالِيَهَا سَافِلَهَا } " اوپر نیچے" یعنی ہم نے تلپٹ کردیا {وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهَا حِجَارَةً مِّن سِجِّيلٍ } " اور برسائے ان پر پتھر کھنگر کے" یعنی سخت حرارت والی آگ میں پکے ہوئے پتھر ان پر برسائے گئے۔ {مَّنضُودٍ } " تہ بہ تہ" یعنی ان پر تابڑ توڑ پتھر برسائے گئے جو بستی سے بھاگنے والوں کا پیچھا کرتے تھے۔