{ہَلْ ثُوِّبَ الْکُفَّارُ مَا کَانُوْا یَفْعَلُوْنَ} کیا ان کو ان کے عمل کی جنس میں جزا دی جائے گی؟ جس طرح انہوں نے دنیا کے اندر مومنوں کی ہنسی اڑائی ، ان پر گمراہی کا بہتان لگایا ، آخرت میں جب مومن ان کو عذاب میں جو ان کی گمراہی اور ضلالت کی سزا ہے ، مبتلا دیکھیں گے تو وہ بھی ان کی ہنسی اڑائیں گے ۔ ہاں اللہ تعالیٰ کے عدل اور اس کی حکمت کی بنا پر، کفار کو اپنے افعال کا پورا بدلہ مل گیا ۔ اللہ تعالیٰ علم والا اور حکمت والا ہے۔