فهرس الكتاب

الصفحة 5520 من 6343

{ وَأَنَّهُ تَعَالَىٰ جَدُّ رَبِّنَا } یعنی ہمارے رب کی عظمت بلند وبالا اور اس کے نام مقدس ہیں {مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَلَا وَلَدًا } " اس نے کسی کو اپنی بیوی بنایا ہے نہ بیٹا" پس وہ اللہ تعالیٰ کی بزرگی اور اس کی عظمت سے اس بات کو جان گئے جس سے اس شخص کا ابطال ہوتا ہے جو سمجھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی بیوی یا اس کی اولاد ہے کیونکہ وہ ہر صفت کمال میں عظمت وکمال کا مالک ہے جبکہ بیوی اور بیٹا بنانا اس کے منافی ہے کیونکہ یہ کمال غنا کی ضد ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت