فهرس الكتاب

الصفحة 3691 من 6343

لیکن {كَفَرُوا بِهِ مِن قَبْلُ وَيَقْذِفُونَ} " اس سے پہلے تو انہوں نے اس سے کفر کیا تھا اور وہ پھینکتے تھے (تیر تکے) " { بِالْغَيْبِ مِن مَّكَانٍ بَعِيدٍ} " دور دراز سے بن دیکھے ہی" اپنے باطل اندازوں کے ذریعے سے تاکہ اس طرح وہ حق کو سرنگوں کریں۔ مگر وہ ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے جس طرح بہت دور سے تیر اندازی کرنے والے کا تیر صحیح نشانے پر نہیں پڑ سکتا اسی طرح یہ بہت محال ہے کہ باطل حق کو مغلوب کرسکے یا اس کو روک سکے۔ حق کی غفلت کے وقت باطل ایک مرتبہ حملہ آور ہوتا ہے مگر جب حق سامنے آ کر باطل کا مقابلہ کرتا ہے تو وہ اس کا قلع قمع کردیتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت