فهرس الكتاب

الصفحة 1755 من 6343

یعنی ہم نے اس قرآن اور اس کتاب کو فرمان عربی بنا کر نازل کیا ہے یعنی واضھ ترین اور فصیح ترین زبان کے ذریعے سے اسے محکم اور پختہ بنا کر نازل کیا ہے تاکہ اس میں کوئی شک و شبہ واقع نہ ہو، تاکہ یہ اس امر کا موجب ہو کہ صرف اسی کی اتباع کی جائے، اس میں مداہنت نہ کی جائے اور بے علم لوگوں کی خواہشات نفس میں سے اس کے متضاد اور متناقض امور کی پیروی نہ کی جائے۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو۔۔۔ درآنحالیکہ آپ معصوم ہیں۔۔۔ وعید سنائی تاکہ آپ کو آپ کی عصمت یاد دلائے، اور تاکہ تمام احکام میں آپ امت کے لئے نمونہ بنیں۔ فرمایا: {وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُمْ بَعْدَ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ} " اگر آپ نے ان کی خواہشات کی پیروی کی، اس علم کے بعد جو آپ کے پاس پہنچا" واضح علم، جو آپ کو ان کی خواہشات نفس کی پیروی سے روکتا ہے {مَا لَكَ مِنَ اللَّهِ مِنْ وَلِيٍّ} " تو نہیں ہوگا آپ کے لئے اللہ کے مقابلے میں کوئی حمایتی" جو آپ کی سرپرستی کرے اور آپ کو آپ کا امر محبوب عطا کرے {وَلَا وَاقٍ} " اور نہ کوئی بچانے والا" جو آپ کو امر مکروہ سے بچاسکے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت