فهرس الكتاب

الصفحة 3793 من 6343

{فَالْيَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا} " پس اس روز کسی شخص پر کچھ بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔" یعنی ان کی نیکیوں میں کوئی کمی کی جائے گی نہ ان کی برائیوں میں اضافہ {وَلَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ} یعنی جس خیر و شر کا تم ارتکاب کرو گے صرف اسی کی تمہیں جزا اور سزا ملے گی۔ پس جس نے بھلائی پائی وہ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کرے جسے اس کے علاوہ کچھ اور ملا تو اسے صرف اپنے آپ کو ملامت کرنی چاہئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت