فهرس الكتاب

الصفحة 1663 من 6343

اس لئے فرمایا: {وَلَأَجْرُ الْآخِرَةِ خَيْرٌ } " آخرت کا اجر دنیا کے اجر سے بہتر ہے" {لِّلَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ } " ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے اور اللہ سے ڈرتے رہے۔" یعنی جن لوگوں میں تقویٰ اور ایمان جمع ہے۔ پس تقویٰ کے ذریعے سے حرام امور، یعنی کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کو ترک کیا جاتا ہے اور ایمان کامل کے ذریعے سے ان امور میں تصدیق قلب حاصل ہوتی ہے جن امور کی تصدیق کرنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے اور فرض و مستحب، اعمال قلوب اور اعمال جوارح، تصدیق قلب کی پیروی کرتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت