فهرس الكتاب

الصفحة 3767 من 6343

اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس کی قوم کے عذاب کے بارے میں فرمایا: {وَمَا أَنزَلْنَا عَلَىٰ قَوْمِهِ مِن بَعْدِهِ مِن جُندٍ مِّنَ السَّمَاءِ } " اور ہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر نہیں اتارا۔" یعنی ہم ان کو عذاب دینے کے لئے کسی تکلف کے محتاج نہیں کہ ہمیں ان کو ہلاک اور تلف کرنے کے لئے آسمان سے فوج اتارنی پڑے {وَمَا كُنَّا مُنزِلِينَ} " اور نہ ہم اتارنے والے ہی تھے۔" کیونکہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے اقتدار کی عظمت اور بنی آدم کی شدت ضعف کی بنا پر اللہ تعالیٰ کو آسمان سے فوج اتارنے کی ضرورت نہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ادنیٰ سا عذاب بھی ان کے لئے کافی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت