ابراہیم علیہ السلام نے اس خوش خبری پر متعجب ہو کر کہا {أَبَشَّرْتُمُونِي } " کیا تم مجھے (بیٹے کی) خوشخبری دیتے ہو۔" {عَلَىٰ أَن مَّسَّنِيَ الْكِبَرُ} " جب کہ پہنچ چکا مجھ کو بڑھاپا" بنا بریں وہ اولاد ہونے کے بارے میں ایک قسم کی مایوسی سے دو چار تھے { فَبِمَ تُبَشِّرُونَ} " پس کس وجہ سے تم مجھے خوشخبری دیتے ہو؟" حالانکہ اولاد ہونے کے اسباب تو معدوم ہوچکے ہیں۔