{وَلَا تَجْعَلُوْا مَعَ اللّٰہِ اِلٰــہًا اٰخَرَ} اور اللہ کے علاوہ کوئی دوسرا الٰہ نہ بناؤ۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف فرار میں شمار ہوتا ہے بلکہ یہی اس کی طرف حقیقی فرار ہے کہ بندہ غیر اللہ کو معبود بنانے کو، یعنی بتوں ،اللہ تعالیٰ کے خود ساختہ ہمسروں اور قبروں وغیرہ کو جن کی اللہ کے سوا عبادت کی جاتی ہے۔ چھوڑ کر اپنے رب کے لیے اپنی عبادت، اپنے خوف ورجا، دعا اور انابت کو خالص کرے۔