فهرس الكتاب

الصفحة 3233 من 6343

وہ اسی بری حالت میں رہے حتیٰ کہ ان کی عداوت یہاں تک پہنچ گئی { تَقَاسَمُوا } " انہوں نے آپس میں ایک دوسرے کو قسم دے کر کہا" {لَنُبَيِّتَنَّهُ وَأَهْلَهُ} " ہم رات کو اس پر اور اس کے گھر والوں پر شب خون ماریں گے" یعنی ہم رات کے وقت اس کے اور اس کے اہل خانہ کے پاس آئیں گے اور انہیں قتل کردیں گے {ثُمَّ لَنَقُولَنَّ لِوَلِيِّهِ } " پھر ہم اس کے وارث کو کہہ دیں گے" جب وہ کھڑا ہو کر ہمارے خلاف قتل کا دعویٰ کرے تو ہم حلف اٹھا کر اس کا انکار کردیں گے اور کہیں گے {مَا شَهِدْنَا مَهْلِكَ أَهْلِهِ وَإِنَّا لَصَادِقُونَ} " ہم اس کے اہل کی ہلاکت کے وقت موجود نہیں تھے اور ہم سچے ہیں" پس انہوں نے اس پر ایکا کرلیا

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت