فهرس الكتاب

الصفحة 6176 من 6343

پھر اللہ تعالیٰ ان خاص احوال کے ذریعے سے جنہیں وہ جانتا ہے ، آپ پر اپنے احسان کا ذکر کرتا ہے ،چنانچہ فرمایا: {اَلَمْ یَجِدْکَ یَتِیْمًـا فَاٰوٰی} یعنی آپ کو اس طرح پایا کہ آپ کی ماں تھی نہ باپ بلکہ آپ کے ماں باپ اس وقت وفات پاگئے جب کہ آپ اپنی دیکھ بھال خود نہیں کرسکتے تھے ۔ آپ کے دادا عبدالمطلب نے آپ کی کفالت کی ،پھر آپ کے دادا بھی وفات پاگئے تو آپ کے چچا ابوطالب نے آپ کی کفالت کی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی نصرت اور اہل ایمان کے ذریعے سے آپ کی مدد فرمائی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت