فهرس الكتاب

الصفحة 2672 من 6343

{ وَالَّذِينَ كَفَرُوا } اور وہ جنہوں نے اللہ اور اس کے رسولوں کا انکار کیا { وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا } اور حق و صواب کی طرف را ہنمائی کرنے والی ہماری آیات کی تکذیب کی، ان سے روگردانی کی یا ان سے عناد رکھا { فَأُولَـٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ } ان کے لئے، انتہائی شدید، المناک اور دلوں تک اتر جانے والا رسوا کن عذاب ہے کیونکہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے انبیاء و مرسلین اور اس کی آیات کی اہانت کی، اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کو اہانت آمیز عذاب میں مبتلا کیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت