فهرس الكتاب

الصفحة 1534 من 6343

{ وَيَا قَوْمِ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ} " اور اے میری قوم ! اپنے رب سے بخشش طلب کرو۔" یعنی جو گناہ تم سے سرزد ہوچکے ہیں ان پر اپنے رب سے بخشش طلب کرو۔ {ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ} " پھر اس کے آگے توبہ کرو۔" یعنی آئندہ کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ کرو اور اس کی طرف رجوع کرو۔ جب تم توبہ کرو گے {يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًا } " وہ تم پر موسلادھار مینہ برسائے گا۔" یعنی اللہ تعالیٰ کی بکثرت بارش سے نوازے گا جس سے زمین سر سبز و شاداب ہوگی اور رزق میں اضافہ ہوگا۔ { وَيَزِدْكُمْ قُوَّةً إِلَىٰ قُوَّتِكُمْ} " اور زیادہ کرے گا تم کو قوت پر قوت میں" کیونکہ وہ سب سے طاقت ور لوگ تھے۔ اسی لئے انہوں نے کہا تھا: {مَنْ أَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً } (حم السجدۃ:41؍15) " ہم سے زیادہ کون طاقتور ہے" پس اللہ تعالیٰ نے ان سے وعدہ فرمایا تھا کہ اگر وہ ایمان لے آئیں تو وہ ان کی قوت میں اضافہ کر دے گا۔ {وَلَا تَتَوَلَّوْا} " اور روگردانی نہ کرو۔" یعنی اپنے رب سے منہ نہ موڑو {مُجْرِمِينَ} " گناہ گار ہو کر" یعنی تکبر کی بنا پر اللہ تعالیٰ کی عبادت سے منہ نہ موڑو اور اس کے محارم کے ارتکاب کی جسارت نہ کرو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت