فهرس الكتاب

الصفحة 1692 من 6343

{قَالَ} یعقوب علیہ السلام نے کہا: {إِنَّمَا أَشْكُو بَثِّي} " میں تو کھولتا ہوں اپنا اضطراب" یعنی میں جو بات کرتا ہوں {وَحُزْنِي} " اور اپنا غم" وہ جو میرے دل میں پوشیدہ ہے { إِلَى اللَّـهِ } " اللہ کے سامنے" یعنی میں اپنے حزن و غم کا شکوہ تمہارے پاس یا کسی اور کے پاس نہیں کرتا، بلکہ صرف اللہ تعالیٰ کے پاس کرتا ہوں۔ اس لئے تم جو چاہو کہتے رہو۔ { وَأَعْلَمُ مِنَ اللَّـهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ} " اور میں جانتا ہوں اللہ کی طرف سے جو تم نہیں جانتے" یعنی میں جانتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ضرور انہیں میرے پاس لوٹائے گا اور ان سب کو میرے پاس اکٹھا کرکے میری آنکھیں ٹھنڈی کرے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت