فهرس الكتاب

الصفحة 3221 من 6343

پھر حضرت سلیمان علیہ السلام نے جب ایلچی میں عقل و دانش دیکھی اور آپ نے اندازہ کرلیا کہ وہ آپ کے پیغام کو من و عن ملکہ تک پہنچا دے گا تو آپ نے خط لکھے بغیر پیغام دیا اور کہا: { ارْجِعْ إِلَيْهِمْ } " ان کے پاس واپس جاؤ۔" یعنی یہ تحائف واپس ان کے پاس لے جاؤ {فَلَنَأْتِيَنَّهُم بِجُنُودٍ لَّا قِبَلَ لَهُم بِهَا } " ہم ان پر ایسے لشکر سے حملہ کریں گے جس کے مقابلے کی ان کو طاقت نہ ہوگی۔" {وَلَنُخْرِجَنَّهُم مِّنْهَا أَذِلَّةً وَهُمْ صَاغِرُونَ } " اور ہم ان کو وہاں سے بے عزت کرکے نکال دیں گے۔" پس وہ ایلچی واپس آیا اور ان کو سلیمان علیہ السلام کا پیغام پہنچا دیا اور وہ سلیمان علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہونے کے لئے تیار ہوگئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت