فهرس الكتاب

الصفحة 818 من 6343

{انظُرْ } "دیکھئے" یعنی ان پر اور ان کے احوال پر تعجب کرتے ہوئے دیکھئے {كَيْفَ كَذَبُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ} " کیسے جھوٹ بولا انہوں نے اپنے پر" یعنی انہوں نے ایسا جھوٹ باندھا کہ۔۔۔ اللہ کی قسم !۔۔۔ اس کا خسارہ اور انتہائی نقصان انہی کو پہنچے گا {وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ } "اور کھو گئیں ان سے وہ باتیں جو وہ بنایا کرتے تھے" یعنی وہ شریک جو وہ گھڑا کرتے تھے اور سمجھتے تھے کہ وہ بھی اللہ تعالیٰ کے ساتھ الوہیت میں شریک ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی اس افترا پردازی سے بالا و بلند تر ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت