فهرس الكتاب

الصفحة 5091 من 6343

یعنی کیا تم نے منی کے ذریعے سے اپنی تخلیق کی ابتدا پر غور کیا جو تم (اپنی بیویوں کے رحموں میں) ٹپکاتے ہو ؟کیا اس منی اور اس سے جو کچھ پیدا ہوتا ہے،اس کے خالق تم ہو یا اس کا خالق اللہ تعالیٰ ہے جس نے تم میں، یعنی مرد اور عورت میں شہوت پیدا کی ہے اور اس کے لیے دونوں میں سے ہر ایک کی راہ نمائی فرمائی۔ میاں بیوی کے درمیان محبت پیدا کی ،ان کے د رمیان مودت اور رحمت کا تعلق قائم کیا جو تناسل کا سبب ہے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے تخلیق اول کے ذریعے سے تخلیق ثانی پر استدلال کیا ہے، چنانچہ فرمایا {وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَۃَ الْاُوْلٰی فَلَوْلَا تَذَکَّرُوْنَ} ''اور تمہیں یقینی طور پر پہلی دفعہ کی پیدائش معلوم ہی ہے ،پھر کیوں تم عبرت حاصل نہیں کرتے؟'' بے شک تمہاری تخلیق کی ابتدا پر قدرت رکھنے والی ہستی ،تمہیں دوبارہ پیدا کرنے پر قدرت رکھتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت