فهرس الكتاب

الصفحة 4255 من 6343

{فَلَمَّا رَأَوْا بَأْسَنَا} " جب وہ ہمارا عذاب دیکھ چکے" تو اقرار کرنے لگے، تب ان کا اقرار ان کو کوئی فائدہ نہ دے گا۔ {قَالُوا آمَنَّا بِاللّٰـهِ وَحْدَهُ وَكَفَرْنَا بِمَا كُنَّا بِهِ مُشْرِكِينَ} " وہ کہنے لگے: ہم اللہ واحد پر ایمان لائے اور جس چیز کو اس کے ساتھ شریک بناتے تھے اس کا انکار کرتے ہیں۔" یعنی جن بتوں اور خود ساختہ معبودوں کو اللہ تعالیٰ کا شریک بنایا کرتے تھے، اس کا انکار کرتے ہیں اور ہم ہر اس علم و عمل سے برأت کا اظہار کرتے ہیں جو رسولوں کا مخالف ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت