فهرس الكتاب

الصفحة 2149 من 6343

یعنی ہم نے اس قرآن کو حق کے ساتھ، اپنے بندوں کے لیے امرو نہی اور ان کے عذاب و عقاب کی خاطر نازل کیا ہے {وَبِالْحَقِّ نَزَلَ} " اور حق کے ساتھ اترا" یعنی یہ قرآن صدق و عدل اور شیطان مردود کے ہر وسوسہ سے محفوظ نازل ہوا {وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا مُبَشِّرًا } " اور نہیں بھیجا ہم نے آپ کو مگر خوشخبری دینے والا بنا کر" یعنی ان لوگوں کو دنیاوی اور اخروی ثواب کی خوشخبری دینے کے لیے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی {وَنَذِيرًا} " اور ڈرانے والا" یعنی انہیں دنیاوی اور اخروی عذاب سے ڈرانے کے لیے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی اور اس سے ان امور کا بیان لازم آتا ہے جو تبشیر و انذار پر مبنی ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت