فهرس الكتاب

الصفحة 5849 من 6343

پھر اللہ تعالیٰ نے اس تذکیر کا محل، اس کی عظمت اور اس کی رفعت قدر کا ذکر کیا ،چنانچہ فرمایا: {فِیْ صُحُفٍ مُّکَرَّمَۃٍ۔ مَّرْفُوْعَۃٍ مُّطَہَّرَۃٍ} "قابل ادب ورقوں میں جو بلند وبالا ( اور) پاک ہیں۔" یعنی قدرومنزلت میں بلند، تمام آفات سے سلامت اور اس بات سے محفوظ کہ شیاطین کے ہاتھ اس تک پہنچ سکیں یا وہ اسے چراسکیں ، بلکہ یہ {بِاَیْدِیْ سَفَرَۃٍ} " لکھنے والے کے ہاتھوں میں ہے۔" اس سے مراد وہ فرشتے ہیں جو اللہ تعالیٰ اور اس کے بندوں کے درمیان سفیر ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت