فهرس الكتاب

الصفحة 1811 من 6343

{وَتَرَى الْمُجْرِمِينَ} " اور دیکھے گا تو گناہ گاروں کو" جن کا وصف جرم کرنا اور گناہوں کی کثرت ہے {يَوْمَئِذٍ} " اس روز" {مُّقَرَّنِينَ فِي الْأَصْفَادِ} " باہم جکڑے ہوں گے زنجیروں میں" یعنی تمام مجرموں کو آگ کی زنجیروں سے باندھ دیا جائے گا اور ذلیل ترین صورت، بدترین ہئیت اور قبیح ترین حالت میں ان کو جہنم کے عذاب کی طرف ہانکا جائے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت