{یَطُوْفُوْنَ بَیْنَہَا} ''وہ جہنم کے درمیان گھو میں گے۔'' یعنی جہنم اور اس کے شعلوں کے طبقوں میں گھومتے پھریں گے۔ {وَبَیْنَ حَمِیْمٍ اٰنٍ} اور وہ سخت کھولتے ہوئے پانی کے درمیان بھی گھو میں گے، جس کی حرارت انتہا کو پہنچی ہوئی ہوگی اور زمہریر جس کی ٹھنڈک بہت شدید ہوگی۔ {فَبِاَیِّ اٰلَاءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ} ''پھر (اے جن وانس!) تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟''