فهرس الكتاب

الصفحة 2441 من 6343

اور جو کوئی اپنے رب پر ایمان رکھتے، اس کے رسولوں کی تصدیق کرتے اور اس کی کتابوں کی اتباع کرتے ہوئے، اس کے حضور حاضر ہوتا ہے {قَدْ عَمِلَ الصَّالِحَاتِ} اور اس نے قرض اور مستحب اعمال بھی سر انجام دیئے ہوتے ہیں {فَأُولَـٰئِكَ لَهُمُ الدَّرَجَاتُ الْعُلَىٰ} " تو ان کے لئے بڑے درجے ہوں گے۔" یعنی ان لوگوں کے لئے آراستہ بالا خانوں میں عالیشان ضیافتیں ہوں گی، کبھی نہ ختم ہونے والی لذتیں، بہتی ہوئی نہریں، دائمی خلود اور ایسی عظیم مسرتیں ہوں گی جو کسی آنکھ نے دیکھی ہیں نہ کسی کان نے سنی ہیں اور نہ کسی کے تصور میں ان کا گزر ہوا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت