{ لَّا تَدْعُوا الْيَوْمَ ثُبُورًا وَاحِدًا وَادْعُوا ثُبُورًا كَثِيرًا } " آج تم ایک ہی موت کو نہ پکارو بلکہ بہت سی موتوں ( ہلاکتوں) کو پکارو !" یعنی اگر تم اس سے بھی کئی گنا زیادہ چیختے چلاتے رہو، تو تمہیں حزن و غم کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
ظالموں کی سزا بیان کرنے کے بعد یہ مناسب تھا کہ متقین کی جزا کا ذکر کیا جائے، اس لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: