{اَلَمْ یَکُ نُطْفَۃً مِّنْ مَّنِیٍّ یُّمْـنٰی۔ ثُمَّ کَانَ} " کیا وہ منی کا قطرہ نہ تھا جو رحم میں ڈالا جاتا ہے، پھر ہوگیا ؟" یعنی منی کے بعد { عَلَقَةً} خون کا لوتھڑا { فَخَلَقَ} پھر اللہ نے اس سے جان دار پیدا کیا اور اسے درست کیا ، یعنی اس کو مہارت سے محکم کرکے بنایا۔