فهرس الكتاب

الصفحة 4261 من 6343

{ بَشِيرًا وَنَذِيرًا} " یعنی دنیاوی اور آخروی ثواب کی خوشخبری سنانے والا اور دنیاوی اور آخروی عذاب سے ڈرانے والا۔ پھر تبشیر و انداز کی تفصیل کا ذکر کیا اور ان اسباب و اوصاف کا ذکر کیا جن کے ذریعے سے تبشیر و انداز حاصل ہوتے ہیں۔ یہ اس کتاب کے وہ اوصاف ہیں جو اس بات کے موجب ہیں کہ اسے قبول کیا جائے، اس کے سامنے سر اطاعت خم کیا جائے، اس پر ایمان لایا جائے اور اس پر عمل کیا جائے۔ مگر اکثر لوگوں نے اس طرح روگردانی کی ہے جس طرح متکبرین کا وتیرہ ہے۔ {فَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ} " اور وہ اسے قبول کرنے کے ارادے سے نہیں سنتے اگرچہ وہ اس طرح ضرور سنتے ہیں جس سے ان پر شرعی حجت قائم ہوجائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت