فهرس الكتاب

الصفحة 5300 من 6343

یعنی قیامت کے روز ان الفاظ میں جہنمیوں کو زجر وتوبیخ کی جائے گی ،پس ان سے کہا جائے گا: {یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَا تَعْتَذِرُوا الْیَوْمَ } "اے کافرو!آج عذر مت پیش کرو۔" یعنی عذر پیش کرنے کا وقت چلا گیا اور اس کا فائدہ ختم ہوگیا ، اب تو اعمال کی جزا وسزا کے سوا کچھ باقی نہیں اور تم نے اللہ تعالیٰ کے انکار، اس کی آیات کی تکذیب اور اس کے رسولوں اور اولیا ءکے ساتھ جنگ کے سوا کچھ آگے نہیں بھیجا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت