فهرس الكتاب

الصفحة 2146 من 6343

{قَالَ} موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: اے فرعون ! { لَقَدْ عَلِمْتَ} " تجھے علم ہے" { مَا أَنزَلَ هَـٰؤُلَاءِ} " نہیں نازل کیا ان معجزات کو" {إِلَّا رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ بَصَائِرَ} " مگر آسمان و زمین کے رب نے سمجھانے کو" اپنی طرف سے بندوں کے لیے۔ پس تیرا یہ قول حقیقت پر مبنی نہیں۔ تیرا یہ قول اپنی قوم میں ابہام پیدا کرنے اور حق و صواب کی راہ سے ہٹانے کے لیے ہے۔ { وَإِنِّي لَأَظُنُّكَ يَا فِرْعَوْنُ مَثْبُورًا} " اے فرعون ! میں خیال کرتا ہوں کہ تو ہلاک ہوجائے گا۔" یعنی اے فرعون ! میں سمجھتا ہوں کہ تو سخت مبغوض، مذموم، دھتکارا ہوا اور اللہ کے عذاب میں پھینکا جانے والا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت