فهرس الكتاب

الصفحة 4182 من 6343

تب وہ واپس لوٹائے جانے کی تمنا کریں گے اور {قَالُوا رَبَّنَا أَمَتَّنَا اثْنَتَيْنِ} " کہیں گے اے ہمارے رب تو نے ہمیں دو مرتبہ موت دی۔" ایک قول کے مطابق اس سے مراد پہلی موت اور دو مرتبہ صور پھونکنے کے درمیان کی موت ہے یا اس سے مراد ان کے وجود میں لائے جانے سے پہلے عدم محض اور وجود میں لائے جانے کے بعد کی موت ہے۔ {وَأَحْيَيْتَنَا اثْنَتَيْنِ } " اور دو مرتبہ تو نے ہمیں زندہ کیا۔" یعنی دنیا کی زندگی اور آخرت کی زندگی {فَاعْتَرَفْنَا بِذُنُوبِنَا فَهَلْ إِلَىٰ خُرُوجٍ مِّن سَبِيلٍ } " پس ہمیں اپنے گناہوں کا اقرار ہے تو کیا نکلنے کی کوئی سبیل ہے؟" یعنی وہ نہایت حسرت سے یہ التجا کریں گے مگر اس کا کوئی فائدہ نہ ہوگا انہیں اسباب نجات اختیار نہ کرنے پر سخت زجر و توبیخ کی جائے گی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت