فهرس الكتاب

الصفحة 4949 من 6343

{وَلَقَدْ اَہْلَکْنَآ اَشْیَاعَکُمْ} ''اور یقینًا ہم تم سے پہلے تمہارے ہم مذہبوں کو ہلاک کرچکے ہیں۔'' یعنی گزشتہ قوموں میں سے جنہوں نے ویسے ہی عمل کیے تھے جیسے تم نے کیے ہیں انہوں نے بھی اپنے رسولوں کی تکذیب کی جیسے تم نے تکذیب کی۔ { فَہَلْ مِنْ مُّدَّکِرٍ} یعنی ہے کوئی نصیحت پکڑنے والا جو یہ جانتا ہو کہ اولین وآخرین میں اللہ تعالیٰ کی ایک ہی سنت رہی ہے اللہ کی حکمت کے تقاضے کے مطابق ان شرپسند لوگوں کی ہلاکت ضروری تھی، کیونکہ یہ شرپسند لوگ بھی انہی کے مانند ہیں دونوں فریقوں کے درمیان کوئی فرق نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت