فهرس الكتاب

الصفحة 4343 من 6343

اللہ تعالیٰ کی طرف سے عقوبات کو مؤخر کرنا کسی بھول کی بنا پر ہے نہ عجز کی بنا پر {وَمَا أَنتُم بِمُعْجِزِينَ فِي الْأَرْضِ} " اور تم زمین میں (اسے عاجز) نہیں کرسکتے۔" یعنی اللہ تعالیٰ کو تم پر جو قدرت حاصل ہے اس بارے میں تم اللہ تعالیٰ کو عاجز نہیں پاؤ گے بلکہ تم زمین کے اندر بے بس اور عاجز ہو۔ اللہ تم پر جو حکم نافذ کرتا ہے تم اسے روکنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ {وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللّٰـهِ مِن وَلِيٍّ } " اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی دوست نہیں۔" جو تمہاری سرپرستی کرے اور تمہیں فوائد عطا کرے {وَلَا نَصِيرٍ } " اور نہ مددگار۔" جو تم سے ضرر رساں چیزوں کو دور کرے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت