فهرس الكتاب

الصفحة 3631 من 6343

{ وَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا} " اور کہیں گے: اے ہمارے رب ! ہم نے اپنے سرداروں اور بڑے لوگوں کا کہا مانا" اور ہم نے گمراہی میں ان کی تقلید کی {فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا} " تو انہوں نے ہمیں راستے سے بھٹکا دیا۔" جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَىٰ يَدَيْهِ يَقُولُ يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا يَا وَيْلَتَىٰ لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا لَّقَدْ أَضَلَّنِي عَنِ الذِّكْرِ بَعْدَ إِذْ جَاءَنِي وَكَانَ الشَّيْطَانُ لِلْإِنسَانِ خَذُولًا} " اور ظالم اس روز اپنے ہاتھوں پر کاٹے گا اور کہے گا، کاش میں نے رسول کا راستہ اختیار کیا ہوتا۔ ہائے میری ہلاکت ! کاش میں نے فلاں کو دوست نہ بنایا ہوتا اس نے مجھے نصیحت کے بارے میں گمراہ کردیا جب وہ میرے پاس آئی۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت