{ ذُوقُوا فِتْنَتَكُمْ} آگ اور عذاب کا مزا چکھو یہ اس فتنے کے اثرات ہیں جس میں وہ مبتلا ہوئے، جس نے انہیں کفر اور گمراہی میں دھکیل دیا تھا۔ { هَـٰذَا} یہ عذاب جس میں تم ڈال دیے گئے ہو { الَّذِي كُنتُم بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ} ''وہی ہے جس کے لئے تم جلدی مچایا کرتے تھے۔" پس اب مختلف انواع کی عقوبتوں، سزاؤں، زنجیروں، بیڑیوں، اللہ تعالیٰ کی ناراضی اور عذاب کا مزہ چکھو۔