{هَـٰذَا كِتَابُنَا يَنطِقُ عَلَيْكُم بِالْحَقِّ} " یہ ہماری تحریر ہے جو تمہارے اوپر ٹھیک ٹھیک گواہی دے رہی ہے۔" یعنی ہماری یہ کتاب جو آپ پر نازل کی ہے وہ تمہارے درمیان حق اور انصاف سے فیصلہ کرتی ہے۔ {إِنَّا كُنَّا نَسْتَنسِخُ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ} " بے شک جو کچھ تم کرتے تھے ہم لکھواتے جاتے تھے۔'' اس سے مراد نامہ اعمال ہے۔