{الَّذِیْٓ اَنْقَضَ} " جس نے توڑ رکھا تھا۔" یعنی بوجھل کیا ہوا تھا۔ { ظَہْرَکَ} " آپ کی کمر کو۔" جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: { لِّيَغْفِرَ لَكَ اللّٰـهُ مَا تَقَدَّمَ مِن ذَنبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ } ( الفتح:48؍2) " تاکہ جو گناہ آپ سے پہلے سرزد ہوئے اور جو پیچھے سرزد ہوئے ، ان سب کو اللہ بخش دے۔"