فهرس الكتاب

الصفحة 1005 من 6343

{وَ} " اور" یہ کفار {يَبْغُونَهَا عِوَجًا} " ڈھونڈتے ہیں اس میں کجی" یعنی سیدھے راستے سے ہٹا ہوا {وَهُم بِالْآخِرَةِ كَافِرُونَ} " اور وہ آخرت کے منکر تھے" یہی کفر ہے جو راہ راست سے ان کے انحراف کا باعث بنا اور یہی کفر ہے جو نفس کی شہوات محرمہ کو محور بنانے، آخرت پر عدم ایمان، عذاب سے عدم خوف اور ثواب سے نا امیدی کا موجب بنا۔ اس کا مفہوم مخالف یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اہل ایمان پر سایہ کناں، اس کا فضل ان کے شامل حال اور اس کا احسان ان پر متواتر ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت