پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے ان افعال کا ذکر فرمایا جو اس چیز کی صداقت پر دلالت کرتے ہیں جسے انبیا ء ومرسلین لے کر آئے ہیں ۔فرمایا: {ہَلْ اَتٰیکَ حَدِیْثُ الْجُــنُوْدِ۔ فِرْعَوْنَ وَثَمُــوْدَ} " کیا آپ کو لشکروں کا حال معلوم نہیں ہوا ہے ۔ فرعون اور ثمود کا؟" انہوں نے رسولوں کو کیسے جھٹلایا؟ پس اللہ تعالیٰ نے ان کو ہلاک کر ڈالا۔