فهرس الكتاب

الصفحة 6183 من 6343

اللہ تبارک وتعالیٰ اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنے احسان کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے: {اَلَمْ نَشْرَحْ لَکَ صَدْرَکَ} یعنی شرائع دین، اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دینے، مکارم اخلاق سے متصف ہونے، آخرت کو مدنظر رکھنے اور نیکیوں کی تسہیل کے لیے کیا ہم نے آپ کے سینے کو کشادہ نہیں کردیا ؟ پس (آپ کا سینہ ) تنگ اور گھٹا ہوا نہیں تھا کہ آپ کسی بھلائی پر عمل نہ کرتے اور نہ ایسا تھا کہ آپ اس کو انبساط کی حالت میں بہت کم پاتے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت