فهرس الكتاب

الصفحة 6198 من 6343

{فَمَا یُکَذِّبُکَ بَعْدُ بِالدِّیْنِ} پس اے انسان ! کون سی چیز اس کے بعد تجھے اعمال کی جزا اور سزا کے جھٹلانے پر آمادہ کرتی ہے ، حالانکہ تو اللہ تعالیٰ کی بہت سی نشانیوں کو دیکھ چکا ہے جن سے تجھے یقین حاصل ہوسکتا ہے اور تو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو دیکھ چکا ہے جو تجھ پر واجب ٹھہراتی ہیں کہ تو ان میں سے کسی چیز کا انکار نہ کرے جس کی اس نے تجھے خبر دی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت